اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے، فوری رہائی کا مطالبہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فیصل رضا عابدی کی گرفتار کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی موومنٹ کے زیراہتمام نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں عوام کے تمام طبقات علماء و خطباء ،ذاکرین ماتمی انجمنوں کے نمائندگان اسکاؤٹس گروپ اور مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز نے بھرپور شرکت کی۔

کراچی میں مظاہرین کے جلسے سے خطاب کے دوران علماء و ذاکرین نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو حق گوئی کی پاداش میں ہراساں کرنے کیلئے جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل جا رہا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ اور ہم آواز ہے۔

مقررین نے کہا کہ جو لوگ عدلیہ کے خلاف بولے وہ نہ صرف آزاد ہیں بلکہ انہیں نوازا بھی گیا جبکہ فیصل رضا عابدی پر ایک ہی الزام میں 3مقدمات قائم کیئے گئے۔

مظاہرین نے فیصل رضا عابدی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور کہا کہ حکومت اور ادارے انصاف سے کام لیں اور بے گناہ فیصل رضا عابدی کو فوراً رہا کیا جائے۔

فیصل رضاء عابدی کے والد سید نیئررضاعابدی ،علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ فرقان حیدر عابدی،مولانا خورشید عابد، مولانا

احمد اقبال، حسن رضاء سہیل ، اقبال حیدرعموں ،رضی حیدر رضوی، مولانا صادق رضاء تقوی، علامہ نثار قلندری ،شاعر اہلبیت ؑ گوہر جارچوی ،سہیل شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close