تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث4افغانیوں سمیت متعدد شرپسند گرفتار


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث4افغانیوں سمیت متعدد شرپسند گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس نے (شہید ) کانسٹیبل وسیم زیاد کے قتل میں ملوث انتہائی خطرناک 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گینگ لیڈر سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس سمیت شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کے علاوہ پولیس مقابلوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
اس گروہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی باشندوں اور دیگر شہریوں کے گھروں میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کیں،گروہ میں 4افغانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے20 موبائل فون، لیپ ٹاپ، 4 موٹر سائیکل، پرائز بانڈ اور5 پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے۔
ایس ایس پی اسلام آباد وقار الدین سیدنے ریسکو15 پر پریس کانفرنس میں بتایاکہ یہ گروہ کے ارکان موٹر سائیکلز پر سوار ہوکر گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فون، نقدی و دیگر اشیاء چھین لیتے تھے اور مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے سے گریز نہ کرتے تھے،دوران تفتیش ملزمان نے 60سے 70وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان تارکین وطن پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف قسم کے وارداتیں کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان بھرمیں لاکھوں افغان مہاجرین آباد ہیں جس سے نہ صرف ملکی معیشت پر دباو بڑھ رہا بلکہ ملکی امن امان میں بھی خرابی پیدا ہوتی ہے۔
سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے واپس جانے سے پاکستان امن و امان سمیت مختلف قسم کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close