تازہ ترین خبریں

’افغانستان میں نوجوان خاتون سنگسار‘

150702154452_farkhanda_afghanistan_mob_attack_640x360_bbc_nocreditبی بی سی کے مطابق یہ واقعہ صوبہ غور کے دارالحکومت فیر

وز کوہ کے نواح میں پیش آیا بی
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی علاقے میں ایک نوجوان خاتون کو بدکاری کے الزام میں پتھر مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ہجوم کے ہاتھوں خاتون ہلاک
30 سیکنڈ دورانیے کی ایک آن لائن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کو ایک میدان میں موجود گڑھے میں کھڑا کیا گیا ہے اور وہاں موجود چند مرد اس پر پتھر برسا رہے ہیں۔ اس خاتون کے منگیتر کو کوڑے مارے گئے۔
نوجوان خاتون کا نام رخسانہ تھا اور اس کی عمر 19 سے 21 سال کے درمیان تھی۔
تولو نیوز ایجنسی کے مطابق لڑکی کی ہلاکت کا یہ واقعہ ایک ہفتے قبل طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے میں پیش آیا ہے۔ یہ علاقہ صوبہ غور کے دارالحکومت فیروز کوہ کے نواح میں پیش آیا۔
یہ ویڈیو ریڈیو فری یورپ کی جانب سے ریلیز کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسے وہاں موجود ہجوم نے فلمایا ہے۔
ریڈیو فری یورپ کے مطابق نوجوان خاتون اور اس کا منگیتر مبینہ طور ہر اپنے گھر سے بھاگ گئے تھے تاکہ وہ شادی کر سکیں۔
صوبائی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ رخسانہ کو طالبان کے مقامی مذہبی رہنماؤں اور مسلح جنگجوؤں کی موجودگی میں سنگسار کیا گیا۔
صوبائی گورنر سیما جوئندا کے مطابق رخسانہ کے خاندان والے اس کی شادی اس کی مرضی کے حلاف کرنا چاہتے تھے۔
خاتون پر الزام ہے کہ اسے اپنے دوست کے ساتھ شادی سے قبل جنسی تعلقات قائم کرنے کی بنا پر پکڑا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ علاقے میں رواں سال میں یہ پہلا واقعہ ہے مگر آخری نہیں ہو گا۔‘
گورنر کے مطابق رخسانہ کے منگیتر کو کوڑے مار کر چھوڑ دیا گیا۔
مشتعل ہجوم کا نشانہ بننے والی فرخندہ
خیال رہے کہ ہجوم کی جانب سے کسی کو مارا جانا افغانستان میں غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔ رواں سال مارچ میںفرخندہ نامی لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close