ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایرانی وزیر خارجہ کی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستانی حکام کے ساتھ اغوا کیے جانے والے سرحدی محافظین اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کرنے کے لیے غیر متوقع ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پہنچنے پر نور خان ایئربیس پر پاکستان میں موجود ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے جواد ظریف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

اس سے قبل ایرانی سفارتکار مہدی ہنردوست نے گزشتہ روز وزیر خارجہ خورشید محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا شدہ ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی کا معاملہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے ایجنڈے میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کے صوبے بلوچستان سے متصل ایرانی سرحد پر تقریباً 12 محافظین کودہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا جبکہ اس کی ذمہ داری ’جیش العدل‘ نامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے محافظین کو اغوا کے بعد پاکستانی علاقے منتقل کردیا تھا۔

مذکورہ واقعے کے فوراً بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی تھی جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان سے سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ کرنے اور تعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین سمجھوتے کے تحت اغوا شدہ افراد کو بازیاب کروانے اور اس میں ملوث عسکریت پسندوں کو گرفتار کریں۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل محمد حسین بغیری نے بھی مذکورہ واقعے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگوکی جس میں انہوں نے اغوا شدہ ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششیں تیز کرنے پرزور دیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close