تازہ ترین خبریں

عراق؛ عوامی رضاکاروں نے داعش کا کیمیاوی حملہ پسپا کر دیا

رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے اتوار کے روز بغداد سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الکرمہ کے علاقے کبیشات میں عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں انھوں نے زہریلی کلورین گیس استعمال کی۔

اس رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس نے داعش کے اس حملے کو پسپا کرتے ہوئے اسے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ میں داعش کے کیمیاوی حملے سے پہنچنے والے نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے اس سے قبل بھی کئی بار عراقی فوج اور کرد پیشمرگہ فورس کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

دوسری جانب تکفیری صیہونی گروہ داعش نے کئی عراقی نوجوانوں کو قتل کر دیا ہے۔ پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے اتوار کے روز موصل میں بارہ عراقی نوجوانوں کو اس گروہ کے چنگل سے بھاگنے کے الزام میں پھانسی دے دی۔ ان نوجوانوں کی عمریں بارہ سے سولہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close