تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی سیکورٹی فورسز نےکئی حریت رہنماؤں کو گرفتار اورنظر بند کردیا ہے اس کے باوجود وادی بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی روکنے کے لئے اسے سیل کر دیا گیا۔ ریاستی حکومت نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت کئی رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سرینگر، بڈگام، گاندریبل، شوپیاں، اسلام آباد، کپواڑہ، کلگام، باندی پورہ اور بارہمولہ سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

سرینگر، پامپورے، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی فورسز نے سرینگر میں لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کررکھی تھیں۔

خیال رہے کہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close