تازہ ترین خبریںدنیا

شام عراق سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد تکفیری ہلاک


عراقی رضاکارفورسز نے شام سے متصل سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضاکارفورسزنے ہمسایہ ملک کی سرحد پرداعشی دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے متعدد تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

عراقی رضاکار فورسزنےسرحدپارسے تکفیری دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے کم ازکم ۴۳ تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

عراقی فوج کی کارروائی میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

دوسری طرف الفرات نیوز نے خبردی ہے کہ الحشدالشعبی کے جوانوں نے الصینیہ نامی سرحدی علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے ۱۰ خطرناک قسم کے دستی بم اور ۲۱ میزائل بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close