اسلاماسلامی بیداریایرانتازہ ترین خبریں

علمی، تربیتی اور عقیدتی دروس کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طلاب کے لئے محدود پیمانےپر علمی، تربیتی اور عقیدتی دروس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تسکین نیوز کے مطابق؛  رمضان  المبارک  کے  ایام میں،  امام رضاعلیہ السلام کے جوارمیں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دینی طلاب کی علمی، عقیدتی اور تربیتی صلاحیتوں کی بہتری کے لئے کلاسوں کا انعقاد کیا گیا ۔

اس  میں کوئی شک نہیں  ہے جکہ علم وجہِ فضیلت ِآدم ہے، علم ہی انسان کے فکری ارتقاء کاذریعہ ہے ؛ یہی وجہ ہے کہ علم کی فضیلت ، عظمت، ترغیب  اور  تاکید دین مبین  اسلام میں جس بلیغ و دل آویز انداز میں پائی جاتی ہے اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی، تعلیم و تربیت، درس و تدریس تو گویا اس دین برحق کا جزولاینفک ہے؛ لہذا تعلیم و تربیت کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے امام رضاعلیہ السلام کے جوار میں علمی، تربیتی اور عقیدتی دروس کا انعقاد کیا گیا  جس میں طلاب نے بھرپورانداز میں حصہ  لے رہے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، تربیتی کلاسوں میں مختلف   اساتذہ نے مندرجہ ذیل موضوعات پردرس دیا:

۱۔قرآن میں انبیا علیہم السلام کی دعائیں اور تربیتی-اخلاقی اثرات؛         (استاد :جناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جعفر حیدری)

۲۔ اردو زبان میں علمی تحقیق کا طریقہ کار؛      (استاد: جناب حجۃ الاسلام والمسلمین  ڈاکٹرغلام مرتضی جعفری)

۳۔ شیعہ عقائد کے خلاف وہابیوں کے شہبات اور ان کے جوابات؛     (استاد: جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سجاد حسین جعفری)

۴۔ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں جوانوں کا کردار؛            (استاد: جناب حجۃ الاسلام والمسلمین   مرتضی محیطی)

۵۔ ازدواجی زندگی  میں حائل رکاوٹیں اور اس کا حل؛                (استاد: ماہرسماجیات غلام عباس عبدالرسول)

۶۔        اولاد کی سیاسی تربیت میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا کردار؛   (استاد: جناب حجۃ الاسلام والمسلمین   ڈاکٹر غلام مرتضی جعفری)

۷۔  ہدایت ، قرآن پاک اور اہل بیت کی نظرمیں؛     (استاد: جناب حجۃ الاسلام والمسلمین   سید عمران عباس نقوی)

8۔ خوشحال زندگی کا معیار! قرآن پاک اور ماڈرن سائکلوجی کا تقابلی جائزہ۔       (استاد: جناب حجۃ الاسلام والمسلمین   ڈاکٹر غلام مرتضی جعفری)

واضح رہے کہ دروس کا سلسلہ رمضان المبارک کے آخرتک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ طلاب کرام معاشرے کا اہم اور مؤثر ترین طبقہ ہیں، جو دنیا بھر میں اسلامی معاشرے  کی تشکیل میں تبلیغِ دین کی ذِمّہ داری سنبھالے ہوئے اَمر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حقیقی فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close