تازہ ترین خبریں

مسعود بارزانی کی مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی نے منگل کی رات مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمارحکیم سے ملاقات میں عراق کے سیاسی بحران اور تازہ ترین حالات کے سلسلے میں گفتگو کی-

اس ملاقات میں فریقین نے حقیقی قومی مشارکت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے سیاسی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی مسائل اور بحران کے حل میں کردار ادا کریں-

عمارحکیم نے اس ملاقات میں عراق کے سیاسی بحران کے حل ، اصلاحات پر عمل درآمد ، کابینہ میں تبدیلی اور ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے روڈ میپ کی بنیاد پر مجلس اعلائے اسلامی کی تجویز پیش کی-

عراق کو، جون دوہزار چودہ سے اب تک ملک کے شمالی علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے کے باعث پیدا ہونے والے بحران کا سامنا رہا ہے-

حالیہ چند مہینوں میں عراقی فوج اور رضاکار فورس، الرمادی اور تکریت سمیت اس ملک کے کئی شہروں کو تکفیری داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب رہی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close