تازہ ترین خبریں

کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنے ختم، معمولات زندگی بحال


مظاہرین اور حکومت کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنے ختم کئے گئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا جس کے بعد حالات معمول پرآنا شروع ہوگئے۔

سڑکوں پرٹریفک رواں دواں، تمام بڑے شہروں میں ٹرینوں اورپروازوں کی آمدورفت بھی معمول پرآگئی ہے۔

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند امن وامان کی صورت حال کے پیش نظرگزشتہ روز ملک بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک بند رکھی گئی۔

حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ختم کر دیے گئے۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثر ہونے والا ٹرین آپریشن بھی معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر بند کی گئی موٹرویز اور قومی شاہراوں کو بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close