تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے اربوں روپے مختص کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرامورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جی بی میں سیاحت کی ترقی کیلئےاربوں فراہم کرینگے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنےکہاہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینےکے لیے اربوں روپے کے وسائل فراہم کرے گی تاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو جدید خطوط پراستوار کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز گلگت بلتستان ٹوررزم ڈیپارٹمنٹ کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ایک جنت نظیر علاقہ جس کی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت بھی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ گلگت بلتستان سیاحت اور معدنی وسائل میں بے پناہ صلاحیت رکھتاہے جس کو آج تک درست سمت میں ترقی نہ دی جاسکی،سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 انہوں نےکہاکہ اُن کی حکومت گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیےموثر اقدامات کرے گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close