ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

یورپ کے انتظار میں نہیں رہیں گے، روایتی شراکت داروں سے تعاون جاری رہے گا، ظریف


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران، یورپ کے ساتھ مخصوص مالیاتی نظام میں باہمی تعاون کو جاری رکھے گا مگر ان کے انتظار کے بغیر اپنے روائتی شراکت داروں کے ساتھ ایرانی قوم کے مفادات کیلئے مذاکرات کرے گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے  یورپ کے مالی پیکیج کے بارے میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران یورپ کے ساتھ مالی پیکیج (SPV)  کے حوالے سے تعاون کرتا رہے گا تاہم وہ یورپ کا انتظار نہیں کرےگا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو گزشتہ روز بھارت کے تین روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچے آج اس ملک کے وزیر جہازرانی نیتن گڈگری کے ساتھ ملاقات کی۔

فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی توسیع، اقتصادی شعبوں میں تعاون بالخصوص ٹرانسپورٹیشن اور جہاز رانی کے شعبوں میں تعاون کی وسعت اور چابہار بندرگاہ سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بھارت کی تیل کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مہینے سے ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ پھر سے شروع کرے گی.

ہندوستان کی سرکاری کمپنی ہندوستان پیٹرولیم آئندہ ماہ ایران سے 10 لاکھ بیرل تیل خریدے گی.

یاد رہے کہ امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت کو صفر تک لانے کے لئے گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اطلاق کیا تھا جس کی عالمی سطح پر مخالفت کی گئی.

 خیال رہے کہ بھارت نے سال 2017 سے 2018 کے درمیان تقریبا دو کروڑ 20 لاکھ بیرل خام تیل خریداری کی اور اس نے آئندہ سال تیل کی خریداری کو 3 کروڑ بیرل تیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close