تازہ ترین خبریںپاکستان
علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کا جسمانی ریمانڈ

عدالت نے علی رضا عابدی کےقتل میں ملوث4 دہشت گردوں کو۵ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو علی رضا عابدی کے قتل کے گرفتار 4 سہولت کارملزمان عبدالحسیب، ابوبکر،محمد فاروق اور محمد غزالی کو پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔



