تازہ ترین خبریں

امریکہ نے افغانستان میں سب سے بڑا غیر جوہری بم استعمال کیا

امریکی فوج نے افغانستان میں داعش کے بنائے سرنگوں کے خلاف سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان میں داعش کے بنائے سرنگوں کے خلاف سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا ہے۔

امریکی فوج کی جانب سے یہ بم افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے علاقے ولسوالی آچین میں گرایا گیا ہے

واضح رہے کہ رہے کہ اس بم کو تمام بموں کی ماں بھی کہا جاتا ہے۔

ننگرہار صوبے میں گرائے گئے بم میں 21 ہزار 600 پاؤنڈ (قریبا 11 ٹن) دھماکہ خیز مواد تھا۔

اس بم کو ٹارگیٹڈ جگہ کو نشانہ بنانے اور دیگر نقصان کم سے کم کیے جانے کی منصوبہ بندی کے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بم کو عراق جنگ کے دوران بنایا گیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close