تازہ ترین خبریں

العبادی اور ٹرمپ کے درمیان ٹلیفونک رابطہ

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور امریکی نومنتخب صدر کے درمیان ٹلیفونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں راہنماؤں نے خطے کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

العالم کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ،  امریکی صدر ٹرمپ نے عراقی صدر حیدرالعبادی کو فون کرکے امریکی دورے کی دعوت دی ہے اور عراق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

السومریہ نیوز نے عراقی صدر کے دفتر کے حوالے سے لکھا ہے کہ العبادی نے امریکی صدر کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور موصل میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا عراقی افواج داعش کو نابود کرکے ہی دم لیں گی۔

عراقی صدر نے مزید کہا: عراقی فوج نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے اور عنقریب دنیا کو موصل کی آزادی کی خوشخبری سنائی جائے گی۔

ٹرمپ نے عراقی فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا: امریکہ عراق کی حمایت جاری رکھے گا۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close