تازہ ترین خبریں

بحیرہ احمر میں مصر اور امریکہ کی فوجی مشقیں

بحیرہ احمر میں مصر، امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور اٹلی کی فوجی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔

شیعہ ان اسلام:  بحیرہ احمر میں  کثیرالملکی بحری جنگی مشقیں شروع کی  گئی ہیں ۔

 پاکستان ، مصر، امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور اٹلی کی فوجی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔

مشقوں میں فضائیہ کے تعاون سے مختلف سرگرمیاں جیسے دن اور رات دونوں اوقات میں مشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم شامل ہے۔

مصر کی فوج نے کہا ہے کہ مشقوں کو ” ایگل سلیوٹ 2017 ” کا نام دیا گیا ہے جو اس کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں دو طرفہ فوجی صلاحیتوں میں بہتری کے منصوبے کا حصّہ ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور اٹلی مشقوں میں نگران کی حیثیت سے حصّہ لے رہے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close