تازہ ترین خبریں

23 گھنٹے روزہ رکھنے والے ملک کے شہری

دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کے شہری ۲۳ گھنٹے روزہ رکھتے ہیں

شیعہ ان اسلام: رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس بار موسمِ گرما کی آمد کے باعث دنیا کے کئی علاقوں میں روزے طویل اور گرم ترین ہیں جب کہ بعض علاقوں میں ان کا دورانیہ بہت مختصر ہوگا۔

یوں تو دنیا بھر میں مسلمان اذان فجرسے اذان مغرب تک روزہ رکھتے ہیں جو ہر ملک میں مختلف ہے کسی ملک میں ۱۰ گھنٹے تو کسی میں ۱۶ گھنٹے لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کے شہری ۲۳ گھنٹے روزہ رکھتے ہیں۔

العالم نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بعض ممالک میں دن بہت طویل ہوتے ہیں اور راتیں نہایت چھوٹی مثال کے طورپر قطب شمال میں ۲۴ گھنٹے دن ہوتا ہے رات کا تصور تک نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطب شمال میں واقع فن لینڈ نامی ملک میں سورج صرف ۵۵ منٹ کے لئے غروب کرجاتا ہے لہذا اس ملک میں اگر کوئی مسلمان رہتا ہوتو اس کے لئے ۲۳ گھنٹے ۵منٹ روزہ رکھنا ہوگا۔

عالمی اداروں کے مطابق شمالی نصف کرے میں روزے کے اوقات طویل ہوں گے جبکہ جنوبی نصف کرے میں قدرے مختصر ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن علاقوں میں یومِ صیام کا دورانیہ چھوٹا ہے وہاں موسم قدرے ٹھنڈا بھی ہے۔

گزشتہ برس رمضان کے اوقات 11 سے 22 گھنٹے کے درمیان تھے اور اس سال 10 گھنٹے (مثلاً چلی) سے لے کر 2۳ گھنٹے ( مثلاًفن لینڈ) پر محیط ہوں گے۔

 پورے رمضان میں طلوعَ آفتاب اور سورج غروب ہونے کے فرق کی وجہ سے روزے کے اوقات میں چند منٹوں کا فرق نمایاں رہے گا،یعنی بعض ممالک میں روزہ بتدریج بڑا اور کچھ علاقوں مختصر ہوتا چلاجائے گا۔

اس سال دنیا کے مختلف علاقوں میں روزوں کا دورانیہ کچھ اس طرح ہوگا:

فن لینڈ میں ۲۳ گھنٹے ۵ منٹ کا روزہ ہوگا

اسٹاک ہوم، سویڈن میں روزہ ساڑھے 19 گھنٹے کا ہوگا۔

روس کے شہر ماسکو کو مرکز بنایا جائے تو روزے کا اوسط دورانیہ 19 گھنٹے کا ہوگا

لندن میں روزہ ساڑھے اٹھارہ گھنٹے پر محیط ہوگا۔

قازقستان کے شہر استانہ میں روزہ ساڑھے اٹھارہ گھنٹے کا ہوگا۔

بیلجیئم کا روزہ بھی ساڑھے اٹھارہ گھنٹے کا ہوگا۔

چین میں روزہ ساڑھے سولہ گھنٹے طویل ہوگا۔

نیویارک کے مسلمان ساڑھے سولہ گھنٹے روزے میں رہیں گے۔

ٹوکیو میں روزہ 16 گھنٹے کا ہوگا۔

 ایران،افغانستان، مراکش اور پاکستان میں روزہ 16 گھنٹے طویل ہوگا۔

مصر میں روزہ ساڑھےپندرہ گھنٹے کا ہوگا

نئی دہلی ، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کا روزہ پندرہ گھٹے پر محیط ہوگا۔

اسی طرح قطر، اومان اور سعودی عرب میں روزہ اوسطاً پندرہ گھنٹے طویل ہوگا۔

یمن اور ایتھیوپیا کا روزہ 14 گھنٹے۔

ملائیشیا میں ساڑھے تیرہ گھنٹے طویل ہوگا۔

جبکہ برازیل، انگولا اور انڈونیشیا کا روزہ 13 گھنٹے پر ہوگا۔

زمبابوے کا روزہ ساڑھے بارہ گھنٹے اور جنوبی افریقہ میں 12 گھنٹے کاہوگا۔

آسٹریلیا کا روزہ ساڑھے گیارہ گھنٹے اور چلی کا روزہ دس گھنٹے کا ہوگا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close