تازہ ترین خبریںدنیا

واپسی مارچ؛ صہیونی فوج کی فائرنگ سے دسیوں فلسطینی شدید زخمی


فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ واپس مارچ میں شریک نہتے فلسطینیوں پر غاصب صہیونی فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 75ویں حق واپسی مارچ کے شرکاء پر صہیونی غاصب فوج کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کرکے متعدد نہتے مسلمانوں کو زخمی کردیا ہے۔
الیوم نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۷۴ افراد کو گولیاں لگیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔
اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ میں اب تک 320 فلسطینی شہید اور کم سے کم 32 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close