تازہ ترین خبریںدنیا

ادلب میں ”النصرہ” کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید گولہ باری، متعدد دہشت گرد ہلاک


شامی فوج نے ادلب میں تکفیری دہشت گرد گروہ النصرہ کے خفیہ ٹھکانوں پرشدید گولہ باری کی ہے۔
المنارکے حوالےسے بتایا ہے کہ شامی فوج نے تکفیر دہشت گروہ النصرہ کے متعدد خفیہ ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے تمام میزائل ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف شمال مشرقی حلب کے علاقے جرابلس میں ترک فوج کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی اسلحہ برآمد کیا تھا۔
شامی ذرائع کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے اسرائیل اور امریکی ہتھیاروں میں ہزاروں راؤنڈ گولیاں، سیکڑوں کی تعداد میں راکٹ، وائرلیس سسٹم، مختلف قسم کے مارٹر گولے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں بعض صرف امریکی فوج ہی استعمال کرتی ہے جبکہ ایک سو اٹھائیس ملی میٹر کی توپیں اسرائیلی فوج استعمال کرتی ہے۔
اس سے پہلے چار فروری کو بھی شامی فوج نے جنوب مشرقی دمشق اور نواحی علاقے قنیطرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور دوائیں برآمد کی تھیں۔
امریکہ اور اسرائیل نے خطے کے بعض ملکوں کے تعاون سے سن دو ہزار گیارہ میں شام کے بحران کا آغاز کیا تھا اور وہ دہشت گردوں کو بھاری رقوم اور اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close