تازہ ترین خبریں

امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں/ جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کو بے وقوف قرار دیتے ہوئے کہا جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کررہے ہیں ہو دیوانہ نہیں بلکہ گمراہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کررہے ہیں ہو دیوانہ نہیں بلکہ گمراہ ہیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے یمن پر سعودی اتحادیوں کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

جنرل جعفری نے ایران کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ عراق اور شام میں فتح انقلاب اسلامی کے سائے میں حاصل ہوئی ہے اور یمن ميں بھی فتح نزدیک ہے کیونکہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام کو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب کو امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی مدد حاصل ہے لہذا اللہ تعالی جن کا حامی اور مددگار ہے ان کی فتح یقینی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close