تازہ ترین خبریںپاکستان

افغانستان میں جاری بد امنی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چاردہائیوں کی بدامنی کاخاتمہ ضروری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرلکھا ہے کہ امریکی صدر کو یقین دلاتا ہوں افغان مصالحتی امن عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گرم جوش استقبال، مہمان نوازی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کےنقطہ نظر کا ادراک رکھنے پر بھی صدرٹرمپ کا شکرگزار ہوں.
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے قیمتی وقت نکال کر وائٹ ہاؤس کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدرکی ثالثی کی پیش کش پربھارتی رویہ حیران کن ہے، ٹرمپ نے پاکستان، بھارت کو مسئلہ کشمیرپرایک میزپرلانے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیرنے خطےکو70 سال سے یرغمال بنائے رکھا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسلیں روزانہ اذیت سے گزررہی ہیں، کشمیری عوام کو تکالیف سے نکالنے کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی امریکی سے ملاقات ہوئی، جس میں‌ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کی گئی.
اس اقدام نے ہندوستانی حکومت اور میڈیا کو حواس باختہ کر دیا اور ادھر سے پاکستان اور کشمیر سے متعلق منفی پروپیگنڈا شروع ہوگیا.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close