تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کا فضا سے مار کرنے والے جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ


پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر ملٹی رول لڑاکاطیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فضائیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ نے JF-17تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل سے لیس کر دیا ہے۔
ملکی دفاع میں ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت کاحامل یہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اس کامیاب تجربے سے JF-17تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close