تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر دفاع تہران پہنچ گئے

چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وانگ وان کوانگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تین روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وانگ  وان کوانگ  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع کی دعوت پرتہران پہنچ گئے ہیں۔

چینی وزیر دفاع کا تہران امام خمینی ائرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

 وانگ دورہ تہران کے دوران  ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان اور دیگر اعلی ایرانی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

کل یعنی پیر کو چینی وزیر دفاع کی استقبال کے لئے ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

ایران اور چین کے وزراء دفاع کے درمیان دونوں ملکوں کے دفاعی امور کے بارے میں دستخط کئے جائیں گے۔

چینی وزیر دفاع ایرانی ہم منصب جنرل حسین دھقان کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close