اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

نائجیریا میں علامہ “شیخ زکزکی” کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے


نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل “شیخ ابراہیم زکزکی” کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
“پریس” ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
علامہ کے حامی ایک بار پھر نائیجیریا کے دارالحکومت “ابوجا” میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے نائیجیرین فوج نے دسمبر2015 کو شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں سخت زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ علامہ کئی سالوں سے بے جرم و خطا جیل میں پابند سلاسل ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز گار ہے، نیجر حکمران عوام کی جانب سے بارہا مظاہروں اور ان کی رہائی کے مطالبوں کے باوجود کوئی مثبت قدم نہیں اٹھا رہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close