تازہ ترین خبریںپاکستان

پی آئی اے کا گلگت بلتستان کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان


قومی ائرلائن ”پی آئی اے” نے گلگت بلتستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد گلگت اور سکردو کے لیے پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔
فضائی آپریشن بند ہونے کے سبب ہزاروں سیاح اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پورے صوبے کو لاکھوں کا نقصان ہوا۔
گلگت اور اسکردو کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازیں 24 مارچ سے بحال ہو سکیں گی۔
خیال ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھرسے ہزاروں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔
سڑکوں کی خستہ حالی اور راستہ دور ہونے کی وجہ سے اکثر سیاح فضائی سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔
پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے سے سیاحوں اور مقامی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لئے پی آئی اے کا کرایہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے کم آمدنی والے سیاح نہیں آسکتے ہیں، اگر حکومت پاکستان پی آئی اے کے علاوہ دوسری نجی کمپینوں کو بھی اجازت دے تو کرائے میں کافی کمی آئے گی اور سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس سے گگلت بلتستان سمیت پورے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close