تازہ ترین خبریںپاکستان

آج دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کی جانب سے قبضے کے 71 برس پورے ہونے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، 71برس قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں جس کے بعد سے بھارت نے آج تک کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری احتجاجی مظاہرے، جلسے اور ریلیاں منعقد کریں گے جن کا مقصد کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے قتل عام کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

یوم سیاہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوگی جس سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور خطاب کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی قبضے اور فوجی جارحیت کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہوں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close