تازہ ترین خبریں

ترک حکومت نےمزید40 فوجیوں کو حراست میں لے لیا

ترک حکومت نےمزید40 فوجیوں کو حراست میں لے لیا
ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے اقدام کے جرم میں حکومت نے مزید 40 فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوغان نیوز کی رپورٹ کے مطابق،ترک سکیورٹی فورسز نے ایک فضائی اڈے سے 40 فوجی اہلکاروں کو بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ، ترک عدالت نے ایک فہرست جاری کرکے 47 فوجیوں کی گرفتار کا حکم دے دیا ہے۔

بغاوت کے خلاف حکومت کی طرف سے یہ تیسری بڑی کارروائی سمجھی جارہی ہے۔

یاد رہے15 جولائی کی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اب تک ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو بغاوت کی کوشش میں شریک ہونے کے شبہے میں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے جس میں ججز، فوجی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق افراد شامل ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close