تازہ ترین خبریں

امریکی اور افغان فوج کے حملوں میں سینٹ چیئرمین کے ۹ رشتدار جاں بحق

افغانستان کے صوبے ننگرھار میں امریکی اور افغان فوج کی کارروائی میں افغان سینٹ کے سربراہ کے ۹رشتدار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی اور افغان فوج نے صوبہ ننگرھار میں کارروائی کرکے فضل ھادی مسلمیار کے ۹ قریبی رشتداروں کو جان سے مار دیا ہے۔

صوبہ ننگرھار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹو اور افغان فورسز کی کارروائی میں چیئرمین کے رشتداروں کے علاوہ مزید عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔

افغان حکام نے ابھی تک فضل ھادی مسلمیار کے رشتداروں پر حملے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

 دوسری طرف طالبان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلمیار کے خاندان پر امریکی اور افغان فورسز نے جان بوجھ کرچیرھار نامی شہرمیں نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی حملوں میں افغان عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ معمول کے مطابق کئی سالوں سے جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان حکام تمام تر امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی عداد و شمار چھپانے کی کوشش کرتے رہے ہیں اب دیکھنا ہے کہ اس بار بھی ایسا ہی کرتے ہیں یا عالمی عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ تقریبا دو ماہ قبل امریکی اور افغان فورسز نے ایک دینی مدرسے پر بمباری کرکے ۱۵۰ سے زائد طالب علموں کو شہید کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close