تازہ ترین خبریں
روس کے صوبہ ولکوگراڈ میں داعش کے 5 دہشتگرد گرفتار
رپورٹ کے مطابق روسی سکیورٹی دستوں نے روس کے صوبہ ولکوگراڈ میں 5 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی سکیورٹی دستوں نے صوبہ ولکوگراڈ کے شہر پلاسفکا میں بھرتی ہونے والے افراد کی ایک لائن میں کھڑے ہوئے 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تحقیق کے دوران ان دہشت گردوں کی رہائش گاہ سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ کرنے والےآلات اور داعش دہشت گردوں کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔