تازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

روندو آٹھ یونینز میں تقسیم کرنے کی تجویز


پی ٹی آئی کے رہنما امیدوارقانون سازاسمبلی ڈاکٹرشریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کامسئلہ وزیراعظم عمران خان حل کریں گے۔
وزیراعظم نے سکھوں کا72سالہ دیرینہ مسئلہ حل کرکے دل جیت لئے ہیں وہ گلگت بلتستان کے عوام سے گہری ہمدردی رکھتے ہیں وہ ہرگزمایوس نہیں کریں گے۔
کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اب انہیں صلہ ملنے کاوقت آن پہنچا ہے عوام نے تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن سے متاثرہوکر میدان سیاست میں آیاہوں پرانی روایتی سیاست کاخاتمہ اورنئی چیزلاناچاہتاہوں روندومیں پرانے چہروں نے علاقے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اب تبدیلی داخل ہوچکی ہے عوام کواب تبدیلی کاساتھ دیناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ روندومیں250بیڈکے جدیدہسپتال بنانے کے وفاقی وزیر امین گنڈاپورکے اعلان پرجلدازجلد عملدرآمد کرانے کی کوشش کریں گے۔
وفاقی وزیر نے وعدہ کیا ہے کہ ہسپتال کی جلدمنظوری دی جائے گی ہم ہسپتال کی تعمیر تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
روندوبلتستان کاگیٹ وے اور کے کے ایچ پرہونے کی وجہ سے جدیدہسپتال کاہونابہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے ضلع کے نام پرعوام کوبےوقوف بنایا اب تحریک انصاف عملی کام کرکے نئے اضلاع کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی مایوسی ختم کرے گی۔
ضلع کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی قیادت خلوص نیت کام کررہی ہے صوبائی صدرجسٹس(ر)جعفرشاہ بڑے ویژن رکھتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روندوبہت مشکل حلقہ ہے۔75 ہزار سے زائدآبادی کے مسائل حل کرناکسی ایک ممبراسمبلی کے بس کی بات نہیں حلقہ بندی کرکے2نشستیں ملنی چاہئیں علاقے میں 4یونین کونسل ہیں اب کم از کم8یونین کونسل کرناضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے منشورمیں حلقہ بندی،یونین کونسل کی تعدادبڑھاناشامل ہے۔
ہریونین سطح پرایک انٹرکالج،بڑے گاﺅں میں ہائی سکول،ہریونین میں10بیڈکاہسپتال بنانامیرامشن ہے۔خلوص نیت سے سیاست کرنا عین عبادت ہے اچھی نیت سے ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی ٹھیکوں کی سیاست کررہے ہیں انہیں ٹھیکیداروں نے یرغمال بنارکھا ہے اسی لئے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے عوام نے موقع دیا تو ٹھیکیداروں سمیت سب کے مفاد میں پالیسیاں بنائی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روندوکے مسائل بہت ہیں صحت،تعلیم، بجلی،پانی کے حوالے سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے پالیسی بنائے بغیرمسائل حل نہیں کرسکتے۔
ماضی میں پسماندہ علاقوں کونظراندازکیاگیا ہماری تمام توتوجہ پہلے پسماندہ علاقوں پرہوگی ہم پالیسی کے تحت کام کریں گے عوام کومایوس نہیں کریں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close