تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں سالانہ ۵۰ ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے، وزیر پٹرولیم


وزیر پٹرولیم غلام سرور نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سالانہ 50 ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر پٹرولیم غلام سرور کا کہنا ہےکہ 50 ارب سالانہ کی گیس چوری ہورہی ہے جس کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں وزیر پٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ نئی دریافت نہ ہوئی تو موجودہ گیس 2027ء میں ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں، حکومتیں کتنا عرصہ سبسڈی برداشت کریں گی؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کب تک گیس مہنگی خرید کر سستی دیتے رہیں گے؟
وزیر پٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ مہنگی گیس کی خریداری ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close