پاکستان

چینی صدر کی عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

 

چین کے صدر شی جن پنگ نے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چینی صدر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کے لیے انتہائی مخلصانہ جذبات رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور بڑھتی رہے گی۔

چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوا ہے، نئے صدرٕ پاکستان کے ساتھ بھی پاک چین دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close