تازہ ترین خبریں

دیرالزور: امریکی اتحادی فورسز کی رہائشی علاقوں پر بمباری، متعدد شہری جاں بحق

امریکی سربراہی میں نام نہاد داعش کے خلاف اتحادی فورسز نے شامی علاقے دیر الزور میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی سربراہی میں نام نہاد داعش کے خلاف اتحادی فورسز نے شامی علاقے دیر الزور میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم ۱۶ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے البحریہ نامی گاوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کرکے متعدد نہتے شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بمباری میں ۱۶ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ۹ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شامی وزارت خارجہ نے امریکی اتحادی افواج کے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں کا مقصد علاقے میں داعشی دہشت گردوں کی مدد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل نام نہاد داعش کے خلاف امریکی اتحادی فوج نے شامی سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد فوجی شہید یا زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور اسرائیل خطے میں خفیہ طور پر داعش کی مدد کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close