تازہ ترین خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں عید کے دن بھارت مخالف مظاہرں کے دوران سبزہلالی پرچم لہرائے

مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے بعد بھارت مخالف مظاہروں میں کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ وادی میں عید پر بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی رک نہ سکی، نماز عید ادا کرنے کے بعد وادی کے مختلف اضلاع میں کشمیریوں نے بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے کیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین پر بھارتی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کا پرچم لہراتے مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے بھارتی فوج کے کشمیر سے نکل جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کی، پیلٹ گنوں کا استعمال کیا اور آنسوگیس شیلنگ کی، جس سے اننت ناگ میں ایک نوجوان شیراز احمد شہید اور متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close