تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

مسئلہ فلسطین اور کشمیر فوری طور پر حل ہونا چاہئے، ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مداخلت اور مفادات کی جنگ نے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور فلسطین پر مباحثے سے خطاب کیا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مداخلت اور مفادات کی جنگ نے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل ایجنڈے پر موجود مسائل کو حل کیے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے لوگوں نے حق خود ارادیت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
اس سے قبل ایک خطاب میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مستقل ارکان مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئے ہیں، کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدر آمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا تھا کہ قراردادوں پر عملدر آمد نہ کروا کے کونسل نے ذمہ داری نہیں نبھائی، مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ وعدے پورے نہ کیے جانا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close