تازہ ترین خبریںدنیا

شامی فوج کی حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد تکفیری ہلاک

شامی فوج نے حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ کے مضافاتی علاقے الھبیط میں تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے اسرائیل اور آل سعود کے متعدد حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
شامی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فوج اور عوامی رضاکاروں نے کفرزیتا، حصریا اور الاربعین کے علاقوں میں بھی زبردست کارروائی کی جس کے نتیجے میں کئی شرپسند ہلاک یا زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل سمیت متعدد یورپی ممالک کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کی بدترین شکست کے بعد اب ان تکفیری دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرنے کا ناپاک منصوبہ تیار کیا گیاہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close