ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایران کا متحدہ عرب امارات سے شدید احتجاج


اسلامی جمہوریہ ايران نے امریکی جاسوس ڈرون کو سہولت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات سے شدید احتجاج کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں متحدہ عرب امارات کے قائم مقام سفیر کو طلب کیا گیا، جہاں شعبہ امور خلیج فارس نے اماراتی قائم مقام سفیر سے ملاقات کی،اور امریکی ڈرون کی خلاف ورزی سے متعلق باضابطہ طور پر احتجاجی مراسلہ پیش کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا، ساتھ ہی دراندازی کے لئے سہولت فراہم کرنے والے ممالک کو بھی نظرانداز نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ جمعرات 20 جون کو امارات کی سرزمين سے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو ايران نے مار گرایا تھا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے امریکی امور محسن بہاورند نے جمعے کو امریکی مفادات کی دیکھ بھال کرنے والے سوئٹرزلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے ڈرون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کارٹوگوافیک سینٹر (Iran National Cartographic Center) کے ڈائریکٹر مسعود شفیعی چافی نے کل رات ایران کے ٹیلی ویژن چینل ٹو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون طیارے نے متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی اڈے سے پرواز کی تھی اور ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
ایران کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور پر واضح کر دیا ہے کہ ایران، بیرونی قوتوں کو سمندری، فضائی اور زمینی حدود کی خلاف ورزی کے غرض سے سہولتوں کی فراہمی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا اور اس حوالے سے کوئی بھی ملک یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس قسم کے واقعے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے بتایا تھا کہ ایران کی سمندری حدود میں مار گرائے جانے والے امریکہ کے جاسوس طیارے نے جمعرات اور جمعے کی رات بارہ بج کر چودہ منٹ پر متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی اڈے سے پرواز کی تھی اور طویل راستہ طے کرنے کے بعد صبح چار بجے ایران کی آبی سرحدوں میں داخل ہوا تھا۔
بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس طیارے کو دو مرحلوں میں متعدد بار وارننگ دی گئی اور آخری بار صبح تین بج کر پچپن منٹ پر ایک اور انتباہ دیا گیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی اور ایران کی آبی سرحدوں کی جانب مسلسل بڑھتا چلا آیا جس کے بعد چار بج کر پانچ منٹ پر اسے مار گرایا گیا۔
ایران نے جمعے کے روز تہران میں امریکی مفادات کے محافظ، سوئیز لینڈ کے سفیر کو بھی دفتر خارجہ میں طلب کر کے امریکہ کے ڈرون طیارے کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close