تازہ ترین خبریںدنیا

افغان صدر کی طالبان کو ایک بارپھر قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اشرف غنی نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان کو اب تشدد ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورت حال پر کیسے قابو پاتے ہیں، افغان شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں۔

افغان صدر نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی آج ختم ہو گئی، آج سے سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔

اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے کئی ارکان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، افغان قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے صوبہ تخار پر حملہ کرکے متعدد افغان اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close