تازہ ترین خبریں

داعش کے خلاف لڑنے والی فورس پر حملہ دہشت گردوں کی کھلی حمایت ہے، عراق

عراقی وزارت خارجہ نے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا داعش کے خلاف لڑنے والی فورس پر حملہ دہشت گردوں کی کھلی حمایت ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رضاکار فورسز پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا عراق داعش کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں پر ہر قسم کے حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا داعش مخالف گروہوں پر حملہ تکفیری دہشت گردوں کی حمایت ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

خیال رہے کہ داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے پیر کے روز عراقی رضاکارفورسز پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد رضاکار شہید یا زخمی ہوگئے تھے۔

عراقی ذرائع کے مطابق  امریکی اتحادی فوج کے حملے میں عوامی رضاکار فورس کے بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہوئے۔

دوسری جانب شامی صدر کے حامی فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے خـبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک امریکی ڈرون طیارے نے البوکمال اور تنف میں عراقی مزاحمتی گروہ اور شامی فوج کے ٹھکانوں بر بمباری کی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close