تازہ ترین خبریںپاکستان

کابل بم دھماکوں میں پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کا الزام مسترد

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے عائد کیے گئے حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کے الزامات مسترد کردیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایسے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: جماعت الاحرار اور داعش افغانستان میں موجود ہیں۔ 27 افراد ان جماعتوں سے تعلق کے شبہ میں افغانستان کے حوالے کیے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان ایجنسی اور وزیر داخلہ نے پاکستان کو کچھ معلومات دی ہیں۔ افغانستان کی فراہم کردہ معلومات پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے۔ امریکا نے جن افراد پر حال ہی میں پابندی عائد کی وہ پاکستانی شہری نہیں۔

فیصل کا کہنا تھا کہ  ’مشعال ریڈیو بغیر لائسنس کام کر رہا تھا، وزارت داخلہ نے بند کروادی ہے۔

یاد رہے امریکہ اور کابل حکام افغانستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کا الزام پاکستان پر عائد کرکے اپنے شانے خالی کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔

افغان حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں منصوبہ بندی کیے جانے کے ناقابل تردید ثبوت پاکستان کے حوالے کردیے ہیں اور ان پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھی ہے اور یکے بعد دیگرے افغانستان کے اہم علاقوں کو بم دھماکوں اور حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

گزشتہ ماہ 27 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل کے ریڈ زون میں ہونے والے بم دھماکے میں 95 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل 21 جنوری کو کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close