تازہ ترین خبریں

طالبان نے ۱۹ افغان شہریوں کو اغوا کرلیا

افغانستان میں طالبان گروہ نے قندھار – ارزگان روڈ سے انّیس مسافروں کو اغوا کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے قندھار کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے ارزگان روڈ سے انّیس مسافروں کو اغوا کر لیا جبکہ بعض ذرائع‏ نے اغوا ہونے والے افراد کی تعداد تیس بتائی ہے۔

ابھی تک ان افراد کی کوئی پہچان نہیں بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ دنوں میں اغوا کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ایک سال کے دوران سو سے زائد تاجروں اور ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close