تازہ ترین خبریں

افغانستان پر امریکی موجودگی میں ایک اور حملہ ۴۱ ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان نیشنل آرمی کے ایک بیس کیمپ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 41 اہلکار ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق 2 مبینہ خود کش بمباروں نے رات کے وقت قندھار کے ضلع مائے وند میں آرمی کے بیس کیمپ پر حملہ کیا جن میں سے ایک حملہ آور نے خود کو گاڑی سمیت اڑا لیا جبکہ دوسرے نے واقعے کے بعد جائے وقوع پر موجود سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

قندھار میں موجود افغان نیشنل آرمی کے اس بیس کیمپ میں 60 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔

افغان صوبے قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدالرزاق نے اس بم دھماکے کی تصدیق کر دی تاہم انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران یہ افغان سیکیورٹی فورسز پر دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل 17 اکتوبر کو افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھی اسی طرز کا خودکش حملہ کیا گیا جس میں 32 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں صوبائی پولیس چیف طوریالانی عبدیانی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close