تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان فلسطینیوں کے امدادی ادارے کی مالی معاونت کرے گا، ملیحہ لودھی

پاکستان کی جانب سے فلسطین پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارےکی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد کا اعلان مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’انروا‘ (UNRWA) کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ انروا اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم دیگر ضروریات پوری کرتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close