تازہ ترین خبریں

بحرین کے چالیس مقامات پر شیخ نمر کی حمایت میں مظاہرے+

بحرین کے ہزاروں انقلابیوں نے گزشتہ شب جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری اور شیخ باقر النمر کے سزائے موت کے حکم کے خلاف اس ملک کے چالیس مختلف مقامات پر مظاہرے کئے۔
بحرینی مظاہرین نے شیخ سلمان اور شیخ نمر کی تصاویر کو ہاتھوں میں اٹھائے رکھا تھا اور سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر ان دونوں اہم شخصیات کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بحرینی انقلابیوں نے ’’ھیھات منا الذلہ‘‘ اور ’’حق کی آواز دب نہیں سکتی‘‘ جیسے نعرے لگائے اور سعودی عدالت کو ظالم اور غیر شرعی عدالت قرار دیا۔
واضح رہے کہ آل سعود کی سپرئم کورٹ نے شیخ نمر کو سزائے موت دئے جانے کے حکم کی توثیق کر دی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close