تازہ ترین خبریںپاکستان

چین کے 3 شہر پاکستان کے کراچی، گوادر اور ملتان کے جڑواں شہر قرار

چین نے اپنے 3 شہروں کو پاکستان کے کراچی، گوادر اور ملتان کے جڑوا شہر قرار دے دیا۔

بیجنگ میں دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے منعقدہ فورم میں چین کے شہر ارمقی کو کراچی، پویانگ کو گوادر اور ژی آن کو ملتان کا جڑواں شہر قرار دیا گیا۔

اس حوالے سے یہاں سے جاری اعلامیے کے مطابق اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستانی وفد کی سربراہی کی، جہاں پاکستانی اور چینی حکام نے علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے رشتے اور باہمی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگوں سے لوگوں کے رابطے اور سفارتی دورے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سماجی، ثقافتی اور اقتصادی سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے علاقائی رابطوں کے لیے ایک سنگ میل اقدام قرار دیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ ایںڈ روڈ انیشی ایٹو کا بنیادی ستون ہے، جس کے تحت ابتدائی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی طرف سے حالیہ صورتحال میں چین کی پاکستان کے حمایت کو تسلیم کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے میں چین کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نیا تاثر دیا اور تعاون کی مختلف نئی راہیں کھولیں۔

اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ فورم صوبائی شہروں کے انتظامات، عوامی صحت، ماحولیاتی تحفظ، غربت کا خاتمہ، تجارت اور سرمایہ کاری، سیاحتی تعاون، شہروں کا پھیلاؤ اور ووکیشنل/پیشہ وارانہ تعلیم میں تعاون کی سہولت فراہم کرے گا۔

ساتھ ہی دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر چین کے لیے پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سنکیانک یوغور کے خودمختار علاقے کے ایگزیکٹو نائب گورنر زانگ چھن لن سے بھی فورم سے خطاب کیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close