دنیاپاکستان

حافظ حمد اللّٰہ کی پاکستانی شہریت منسوخ


نادرا نے جے یو آئی (ف) کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیتے ہوئے ان کا قومی شناختی کارڈ منسوخ کرکے ضبط کرلیا ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ صبور کی پاکستانی شہریت منسوخ کردی ہے ۔
نادرا کی طرف سے آگاہی پر پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر حافظ حمد اللہ کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حافظ حمد اللہ کو پروگرام اور ٹاک شوز میں بھی نہ بلائیں۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں افغانستان سمیت لاکھوں غیرملکی شہریوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہیں۔ غیرملکی پاکستانی شناختی کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close