تازہ ترین خبریں

آسیہ مسیح کی پاکستان سے رونگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبریں درست نہیں۔

مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسیہ بی بی جیل سے رہائی کے بعدبیرون ملک روانہ نہیں ہوئی وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بریت کے فیصلے کے بعد توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کو رہا کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی کی روبکار بدھ کو ہی ویمن جیل ملتان کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کو ویمن جیل ملتان سے رہا کردیا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اٹلی کی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان سے نکلنے میں آسیہ بی بی کی مدد کریں گے کیوں کہ توہینِ مذہب کے الزام کی وجہ سے 8 سال تک جیل میں رہنے والی مسیحی خاتون کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

آسیہ بی بی کے شوہرکا کہنا تھا کہ انہیں فیصلے کی مخالفت کرنے والے افراد کی جانب سے قتل کیا جاسکتا ہے، اس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ چونکہ فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر ہوچکی ہے اسلیے امکان ہے کہ خاتون کوبیرونِ ملک جانے نہ دیا جائے۔

قبل ازیں بین الاقوامی کیتھولک ایجنسی ’ایڈ ٹو چرچ ان نیڈ‘ (اے سی این) نے عاشق مسیح سے فون پر ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے پاکستان سے باہر جانے میں معاونت کے لیے اطالوی حکومت سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

آسیہ بی بی کے شوہر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پاکستان میں اپنی زندگیوں کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں جنہیں ہم لینے باہر بھی نہیں جاسکتے۔

مذکورہ مقدمے کے باعث ’ویٹی کن‘ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں مثلاً اے سی این نے ان ممالک میں مسیحی افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جہاں وہ اقلیت میں ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close