تازہ ترین خبریںپاکستان

صدر ممنون حسین چار روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

صدر ممنون پانی پر کل شروع ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کیلئے دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، صدرمملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پرتاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے ہیں۔

صدر ممنون حسین دوشنبہ میں ”پانی برائے پائیدار ترقی “کے عنوان پر بین الاقوامی عشرہ (2018-2028)برائے عملداری کے حوالے سے ہونے والی اعلی سطح کی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں20سے21جون کو منعقد ہو گی ۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین یہ دورہ اپنے تاجک ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

دوشنبہ پہنچنے پر تاجکستان کے نائب وزیر اعظم ذاکر زادہ محمد طاہرنے صدر ممنون حسین کا پر جوش استقبال کیا اور روایتی کپڑوں میں ملبوس بچوں نے صدر ممنون حسین کو پھول پیش کیے۔

ہوٹل پہنچنے پر صدر ممنون حسین کا ایک بار پھر پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تاجکستان کا روایتی قہوہ اور روٹی بھی پیش کی گئی۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق صدربدھ کو دوشنبہ میں پائیدار ترقی کیلئے آبی وسائل کی اہمیت اورعالمی لائحہ عمل سے متعلق دوروزہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close