تازہ ترین خبریںپاکستان

پی آئی اے کا لوگو تبدیل، قومی پرچم کی جگہ قومی جانور کی تصویر لگادی گئی

قوی ایئر لائن پی آئی اے کا لوگو تبدیل کردیا گیا ہے اور اب جہازوں پر قومی جانور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا لوگو تبدیل کردیا گیا ہے اور اب تمام طیاروں پر قومی جانور مارخور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔

 لوگو کی تبدیلی کی تقریب ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کی دم پر مارخور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔

جہازوں کے انجنوں اور کاک پٹ کے دروازوں پر بھی مارخود کی چھوٹی تصاویر ہوں گی جب کہ طیارے کے اگلے حصے پر پائلٹ گیٹ کے پاس پاکستانی جھنڈا بھی بنایا جائے گا۔

 نئے ڈیزائن میں مارخور کے سینگ ہرے اور جسم کا رنگ نیلا ہوگا۔  ڈیزائن کی تبدیلی کے بعد اسٹیشنری اور دیگر اشیا پر بھی نئے ڈایزئن پینٹ کئے جائیں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close