تازہ ترین خبریںپاکستان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتارکرلئے گئے


ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلئے گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا۔

نون لیگ کے رہنما احسان اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں نیب کے حکام اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے آج شام  پریس کانفرنس رکھی تھی جس میں شرکت کے لیے شاہد خاقان عباسی نون لیگی رہنما احسن اقبال کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ ٹھوکر نیاز بیگ پر روکا گیا۔

واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو آج قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی مشاورت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے نیب میں آج پیشی کا فیصلہ تبدیل کیا تھا۔

اس حوالے سے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس وقت بیان سامنے آیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی لاہور میں ہیں، اس لیے وہ آج نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کر رکھا تھا۔

نیب راولپنڈی کی ٹیم نے شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی ٹرمینل کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں آج تفتیش کرنی تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close